حجرہ شاہ مقیم خاتون پر تشدد اور زیادتی ایس ایچ او ڈس مس فرام سروس؛ ڈی پی او

ملک ظفر
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اوکاڑہ
سابقہ ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم انجم ضیاءکا خاتون پر تشدد اور زیادتی انکوئری کمیٹی میں خاتون کے الزامات سچ ثابت ہوگئے سابق ایس ایچ او کے خلاف پہلے ہی مقدمہ درج ہوچکا ہے ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے انکوئری کمیٹی کی رپورٹ آنے پر الزامات سچ ثابت ہوجانے پر سابق ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم انجم ضیاءکو ڈس مس فرام سروس کردیا ہے مزید تحقیقات کی جارہی ہے ایس ایچ او نے عبوری ضمانت کرارکھی ہے

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کے مطابق چندیوم قبل صباءنامی خاتون نے سابق ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم انجم ضیاءکے خلاف ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک کو جنسی زیادتی کرنے اور تشدد کرنے کے الزامات لگا کر درخواست دی تھی جس پر ڈی پی او اوکاڑہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او انجم ضیاءکو معطل کردیا تھا اور ایس پی انویسٹی گیشن ڈی ایس پی صدر سرکل ڈی ایس پی ٹریفک پر مشتمل ایک انکوئری کمیٹی تشکیل دے دی تھی

صباءنامی خاتون کی درخواست پر ایس ایچ او انجم ضیاءکے خلاف تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھا گذشتہ روز تین رکنی انکوئری کمیٹی نے صباءنامی خاتون کے ایس ایچ او انجم ضیاءپر لگائے گئے الزامات کو سچ ثابت کرتے ہوئے رپورٹ ڈی پی او اوکاڑہ کو پیش کردی ڈی پی اوکاڑہ عمر سعید ملک نے تین رکنی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں سابق ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم انجم ضیاءکو ڈس مس فرام سروس کردیا تاہم انکوئری کمیٹی مزید تحقیقات کررہی ہے مزید انکشافات کی توقع ہے تاہم سابق ایس ایچ او انجم ضیاءنے عبوری ضمانت کرارکھی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

ڈکیتی کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کراچی سندھ رینجرز اور پولیس نے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے