امریکا افغان امن عمل کیلئے کوششوں پر پاکستانی قیادت کا شکرگزار

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کےلیے کوششوں پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔امریکی سفارتخانہ زلمے خلیل زاد اور عالمی ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای و نے پاکستان کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کیں جس میں پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے اور اس کے خطے میں امن واستحکام کےلیے کردار پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کےلیے کوششوں پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انٹرا افغان مذاکرات کےلیے فریقین کافی قریب آچکے ہیں، افغان دھڑے بنیادی مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی اہمیت سے آگاہ ہیں، افغان دھڑوں کے مذاکرات علاقائی امن و استحکام کےلیے ضروری ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

بھارت میں بدبخت بیٹے نے 90 سالہ کورونا کی مریضہ ماں کو جنگل میں چھوڑ دیا

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ اورنگ آباد بھارتی ریاست مہاراشتڑا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے