عراق میں امریکی ڈرون تباہ

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ بغداد
امریکی ڈرون صلاح الدین صوبے کے بیجی علاقے میں تباہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق، جیسے ہی یہ ڈرون سرنگوں ہوا، امریکیوں نے اس علاقے میں دوسرا ڈرون روانہ کر دیا اور علاقے میں موجود چرواہوں کو وہاں سے نکالا اور بھیجے گئے دوسرے ڈرون سے پہلے ڈرون کا ملبہ تباہ کر دیا۔

یہ یاد رہے عراق میں گزشتہ کئی برسوں سے دہشت گرد امریکی فوجیوں نے عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی سمیت مزاحمتی گروہوں کے خلاف دہشت گردی کے لئے بارہا ڈرون استعمال کئے ہیں۔در ایں اثنا بیجی شہر میں دہشت گردانہ حملے میں عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے 4 اہلکار شہید ہوئے جبکہ ایک اہلکار شدید طور پر زخمی ہوا۔امریکا اور اسرائیل نے صوبہ صلاح الدین میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف الحشد الشعبی کی مسلسل کامیابیوں کے بعد، اس رضاکار فورس پر دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

یمن کی آئینی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا

Share this on WhatsAppیمن میں آئینی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے