جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے انتظامی افسران کے نوٹیفکیشن جاری

شبیر خان سدوزئی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

انعام غنی کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل( اے آئی جی) تعینات

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے انتظامی افسران کے نوٹیفکیشن جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انعام غنی کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل( اے آئی جی) پولیس اور زاہد اختر زمان کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب تعینات کیا گیا ہے پنجاب اسمبلی سے آئندہ مالی سال 21-2020 کا بجٹ منظور ہونے کے بعد ایوان سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا سب سے بڑا وعدہ پورا کردیا اور جنوبی پنجاب کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کا تقرر کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے اگلے بجٹ میں ڈیڑھ ارب کی خطیر رقم مختص کی ہے اور رنگ فینسنگ کی وجہ سے جنوبی پنجاب کا بجٹ کہیں اور ٹرانسفر نہیں کیا جاسکے گا ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا ہے، کاروبار میں آسانی کے لیے متعدد ٹیکس ختم کیے ہیں اور مشکل حالات میں بھی ترقیاتی بجٹ میں پانچ ارب روپے کا اضافہ کیا گیا۔


جنوبی پنجاب کے عوام کے انتظامی معاملات کے حل کیلئے 385 افراد کی بھرتیوں کی منظوری، پنجاب حکومت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں 18 محکمے قائم ہونگے، ہر محکمے کا ایک سپیشل سیکرٹری اور 2 ایڈیشنل سیکرٹری تعینات ہونگے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، صحت، انہار، توانائی، بلدیات، خزانہ، زراعت اورتعلیم کے شعبہ جات قائم کیے جائیں گےملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز کے انتظامی معاملات اب جنوبی پنجاب میں ہی حل ہونگےافسران کیلئے 1300 سی سی 8 گاڑیاں اور 1000 ہزار سی سی 13 گاڑیاں خریدی جانے کی تجویز دے دی گئی

About BBC RECORD

Check Also

ایف اے ٹی ایف پر پاکستان کے خلاف سعودی ووٹ پروپیگنڈہ ہے: دفتر خارجہ

Share this on WhatsAppپاکستان نے فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس ’’ایف اے ٹی ایف‘‘ کے حوالے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے