اسلام آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت رکھنے کی ہدایت

نسیم الغنی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر، ڈی آئی جی آپریشنز ،ڈی جی سیف سٹی،ایس ایس پی ہیڈکوارٹر، ایس ایس پی ٹریفک، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، اے آئی جی سپیشل برانچ، اے آئی جی آپریشنز، ایڈیشنل ایس پی اور زونل ایس پیز نے شرکت کی ۔

اجلاس میں کراچی میں پیش آنے والے ناجوشگوار واقعہ کے بعدوفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیا گیا اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز کا عمل شروع کیا جائے، آس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ ریڈزون میں سیکیورٹی انتہائی ہائی الرٹ رکھی جائے اور ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے

جبکہ اجلاس میں اسلام آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو سخت رکھنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ تمام ناکہ جات پر ڈیوٹی پر مامور عملے کو ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور تمام اہم سرکاری اور غیر سرکاری عمارات کی سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم بھی دیا گیا ،اجلاس میں آئی جی اسلام آباد نے اے آئی جی سپیشل برانچ اسلام آباد کو ہدایات جاری کیں ک وہ غیر ضروری داخلی و خارجی راستوں کا سروے عمل میں لائیں اور ایس ایس پی ٹریفک بھی افسران و جوانوں کا دربار منعقد کریں اور سیکیورٹی کے بارے میں ہدایات جاری کریں، آئی جی اسلام آباد

شہریوں کے جان ومال کی حفاطت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں، آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ پولیس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں کیونکہ اسلام آباد میں سیکیورٹی معاملات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،

About BBC RECORD

Check Also

لیگی قیادت نے اشتعال انگیزی کے لئے 10 لاکھ روپے تقسیم کیے، پنجاب حکومت

Share this on WhatsAppبندیا اسحاق بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ لاہور وزیراطلاعات پنجاب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے