جنرل نگار جوہر پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹننٹ جنرل بن گئیں

نسیم الغنی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

پاکستان ارمی کی میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے جس کے بعد وہ لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی خاتون افسر بن گئی ہیں پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کی میڈیکل کور سے وابستہ میجرجنرل نگار جوہر کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی ہے جس کے بعد وہ لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی خاتون افسر بن گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر کو سرجن جنرل آف پاکستان آرمی تعینات کردیا گیا ہے، اس طرح وہ پاک فوج کی تاریخ میں پہلی تھری اسٹار آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ پہلی سرجن جنرل کے عہدے پر کام کرنے والی خاتون افسر بھی بن گئی ہیں، لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق پنج پائی خیبرپختونخوا سے ہے، لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر اس وقت کمانڈنٹ ملٹری اسپتال راولپنڈی کے عہدے پر کام کر رہی ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

نوازشریف کی واپسی کیلیے برطانیہ بھی جانا پڑا توجاؤں گا، وزیراعظم

Share this on WhatsAppڈاکٹر ذولفقار کاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد وزیراعظم ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے