احساس پروگرام میں آن لائن ملازمت دینے کے بہانے ملزمان پیسے بٹورنے لگے

ڈاکٹر رضوان
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد
احساس پروگرام میں آن لائن ملازمت دینے کے بہانے ملزمان پیسے بٹورنے لگے۔تفصیلات کے مطابق حکومتی سرپرستی میں چلنے والے احساس پروگرام کے نام پر ملزمان لوگوں سے پیسے بٹورے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک صارف کا کہنا ہے کہ فیس بک پر ایم سی کیئر کے نام سے ایک پیج چل رہا ہے جس کے تقریباً 44ہزار ممبرز ہیں اس پیج نے آن لائن ملازمت کے اشتہار دیئے ہوئے ہیں۔ صارف کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب آن لائن ملازمت کے لیے ایپلائی کیا تو انھیں میسج آیا کہ آپ پانچ ڈالر ( پاکستانی روپے 950) سادیہ کے اکاونٹ نمبر bank title:Alfa A/C no.930003010742660 پر جمع کرائیں۔ اس میسج میں احساس پروگرام کے مرکزی دفتر کے ایڈریس کے ساتھ ساتھ یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ آپ پیسے ایزی پیسہ اور جیز کیش کے ذریعے بھی بھیج سکتے ہیں۔ صارف نے ہمیں احساس پروگرام کے نام سے چلنے والے فیس بک پیج سے بھیجے گئے میسج کے سکرین شارٹس بھیجے ہیں جنہیں ہم خبر کے ذیل میں شامل کر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ ایم سی کیئر کے فیس بک پیج کے لنک کو بھی شامل کر رہے ہیں

About BBC RECORD

Check Also

کامیاب جوان پروگرام کے دوسرے مرحلے کی منظوری، 25 ارب روپے جاری

Share this on WhatsAppنسیم الغنی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد پاکستانی وزیراعظم ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے