موبائل چوری کے شبہ پر ملازم پر بہیمانہ تشدد25سالہ نوجوان جانبحق

محمود بیگ
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ شیخوپورہ

گاؤں ویر کے باٹھ میں موبائل چوری کے شبہ پر گھریلوں ملازم پر مالک اور اسکے بیٹے کا بہیمانہ تشدد25سالہ نوجوان جان کی بازی ہارگیا ملزمان علی الصبح محنت کش اعظم کے دروازے پر لاش پھینک کرفرا ر ہونے میں کامیاب ہوگئے ورثاء کے الزام پر صدر فاروق آباد پولیس مصروف تفتیش ہے،محنت کش اعظم اور افتخار کے مطابق انکا مقتول مقتول وقاص جو کہ وڈیروں احمددین اورشان ورک کا ملازم تھا جنہوں نے 20ہزار روپے مالیت کے موبائل چوری کا شبہ مقتول پر کیا

بگڑئے چوہدریوں کو ضامن دیا گیا کہ اگر ہمارئے بچے سے موبائل ساری زندگی چوری ثابت ہوجائے تو ہم 35ہزار روپے ہرجانہ دینگے لیکن مذکورہ ملزمان کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی اور بگڑئے چوہدری نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے ہمارئے بیٹے کو اٹھا کر چارپائی سے باندھ کر اپنی عدالت لگا لی اور ہمارئے بچے کو وقاص کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بنا کر رات بھر اس پر ڈنڈئے سوٹوں کی بارش کرتے رہے جب ہمارئے بچے کے جسم سے روح پرواز کر گئی تو ملزمان نے خود کو بچانے کے لیے لاش کو ہمارے گھر کی دہلیز پر پھینک دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے

،مقتول کی والدہ کے مطابق ہم چوہدری کے ہاتھ پاؤں جوڑتے رہے ایک لاکھ روپے تک ہرجانہ بھرنے کا کہا کہ اگر چوری ثابت ہوجائے تو ہم غریب لوگ ایک لاکھ روپے ہرجانہ دینے کو تیار ہیں لیکن ہمارئے بیٹے کے ساتھ کوئی ظلم نہ ڈھانا لیکن چوہدری احمد دین بھٹے پر چوڑا ہوکر پڑا رہا اور سخت زبان بولتا رہا جنہوں نے ہمارئے بے گناہ بچے کو قتل کردیا ہے،صدر فاروق آباد پولیس کے مطابق واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے مقتول کے ورثاء کی تحریری درخواست پر پولیس کارروائی عمل میں لائے گی اور ملزم چاہے جتنا بھی بااثر ہو اسکو گرفتار کرکے حوالات میں بند کرئے گی لاش کے پوسٹمارٹم اور اسکی رپورٹ میں ہی اصل ہلاکت کے حقائق منظرعام پر آسکے گے مقتول کے جسم پر ظاہری نشانات موجود ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

لاہور میں ڈکیتی کے دوران 20 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی؛ آئی جی پنجاب کا نوٹس

Share this on WhatsAppبندیا اسحاق بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور گجر پورہ میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے