مزدورطبقہ کامعیارزندگی بلندکرناہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے؛ انصرمجیدخان

شبیر خان سدوزئی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور
وزیرلیبرپنجاب انصرمجیدخان سے آج ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن پاکستان عمرحبیب لودھی نے ملاقات کی۔صوبائی وزیرانصرمجیدخان اورایم ڈی یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن پاکستان کے درمیان پیسی ملازمین کواشیاء خوردونوش میں سبسڈی دینے بارے تبادلہ خیال کیاگیا۔صوبائی وزیرلیبرانصرمجیدخان نے کہاکہ مزدورطبقہ کامعیارزندگی بلندکرناہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزدورطبقہ اس ملک کی ترقی میں اہم کرداراداکررہاہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرلاک ڈاؤن کے دوران مزدورطبقہ کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے۔ صوبائی وزیر لیبر نے مزیدکہاکہ آج مزدورکواس کی اصل پہچان اوراہمیت بتانے کاوقت ہے۔ گذشتہ حکومتوں نے مزدوروں کے حقوق پرشب خون مارا۔ ماضی میں سیاستدانوں نے اس محکمہ کوسیاسی مفادات کی خاطر استعمال کیا۔ انصرمجیدخان نے کہاکہ الحمداللہ، ہم نے آکراس محکمہ سے سیاسی اثرورسوخ ہمیشہ کیلئے ختم کردیاہے۔آج محکمہ میں میرٹ پربھرتیاں اورترقیاں کی جاتی ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

نوازشریف کی واپسی کیلیے برطانیہ بھی جانا پڑا توجاؤں گا، وزیراعظم

Share this on WhatsAppڈاکٹر ذولفقار کاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد وزیراعظم ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے