کرونا وائرس: دنیا بھر میں 90 لاکھ سے زیادہ متاثرین، اموات کی تعداد 5 لاکھ کے قریب

رائیٹرز نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 91 لاکھ ہو چکی ہے۔ ان میں اب تک 472300 متاثرین وفات پا چکے ہیں۔دسمبر 2019 میں چین میں نمودار ہونے کے بعد سے اب تک دنیا بھر کے 210 ممالک اور علاقوں میں کرونا وائرس کے کیس سامنے آئے ہیں۔

کرونا سے متاثرہ افراد اور اموات کی تعداد کے لحاظ سے امریکا کا دنیا بھر میں پہلا نمبر ہے۔ یہاں اس وبائی مرض کے 2231556 مصدقہ کیسوں کا اندراج ہوا ہے جب کہ 120303 متاثرین موت کا شکار ہوئے ہیں۔برازیل کا دنیا بھر میں دوسرا نمبر ہے۔ یہاں کرونا کے اب تک سامنے آنے والے 1106470 کیسوں میں سے 51271 مریض دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔ متاثرین کے لحاظ سے تیسرا نمبر روس کا ہے جہاں اب تک کرونا کے 592280 متاثرین کا انکشاف ہوا ہے۔ تاہم یہاں اموات کی تعداد صرف 8206 ہے۔

برازیل

کرونا کے مصدقہ کیسوں کی تعداد کے لحاظ سے بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔ یہاں 425282 متاثرین ہیں جب کہ مرنے والوں کی تعداد 13699 ہے۔ متاثرین کی تعداد میں پانچویں نمبر پر برطانیہ ہے جہاں کرونا کے 305289 کیس ہیں تاہم اموات کے لحاظ سے اس کا دنیا بھر میں تیسرا نمبر ہے۔ یہاں اس وبائی مرض میں مبتلا مریضوں میں سے 42647 وفات پا چکے ہیں۔

متاثرین اور اموات کی فہرست میں چھٹا نمبر ہسپانیہ کا ہے۔ یہاں کرونا کے 264358 کیس اور 28324 اموات کا اندراج ہو چکا ہے۔ اطالیہ 34634 اموات کے ساتھ مرنے والوں کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے۔ تاہم متاثرین کی تعداد میں اس کا دنیا بھر میں نواں نمبر ہے۔ یہاں اب تک کرونا کے 239111 کیس سامنے آئے ہیں۔ فرانس کا اموات کی فہرست میں پانچواں نمبر ہے جہاں اب تک 29663 لوگ فوت ہوئے ہیں۔ البتہ متاثرین کے لحاظ سے اس کا گیارہواں نمبر ہے اور یہاں اب تک اس وبا کے 197251 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان میں حقیقی امن افغانوں کے امن و سکون سے مشروط ہے، وزیراعظم پاکستان

Share this on WhatsAppڈاکٹر زولفقار کاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد پاکستانی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے