کورونا سے بچاؤ کیلئے عید الاضحی پر جامع حکمت عملی لازم ہوچکی ہے، گورنر پنجاب

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور:
گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کہتے ہیں کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے عید الاضحی پر جامع اور سخت حکمت عملی لازم ہوچکی ہے۔لاہور سے جاری بیان میں
چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ کورونا آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے، غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر نے والے خود اور دوسروں کو کورونا کا شکار کر رہے ہیں، اس سلسلے میں غیر سنجیدگی تباہی ہوگی موجودہ حالات میں کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں،

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحد ہو کر کام کرنا ہے، کورونا سے بچاؤ کیلئے عید الاضحی پر جامع اور سخت حکمت عملی لازم ہوچکی ہے کیونکہ مویشی منڈیاں کورونا وبا میں خطر ناک اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

کچھ وزراء ذاتی مفاد کو حکومتی مفاد پر ترجیح دیتے ہیں، وزیراعظم برہم

Share this on WhatsAppڈاکٹر رضوان بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ اسلام آباد وزیراعظم ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے