عید الاضحی؛ حکومت پنجاب کی طرف سے کرونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے

محمود بیگ
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ شیخوپورہ۔
عید الاضحی کے سلسلہ میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے شہریوں اور بیوپاریوں کو انتظامی لحاظ سے جامع و منظم اور محفوظ سہولیات فراہم کی جائیں اور حکومت پنجاب کی طرف سے کرونا وائرس کے سلسلہ میں جاری کی گئیں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے یہ بات ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے ڈی آفس کے کمیٹی روم میں عید الضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے ضروری انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اجلاس کے دوران کہی۔اس موقع پر ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین سمیت تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ایم او میاں نزیر،اسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن عرفان انور ودیگر تمام متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی‘ لائٹنگ‘ سکیورٹی کے انتظامات‘سمیت دیگر ضروری انتظامات کے بارے میں ہدایات جاری کیں

انہوں نے ضلع بھر کےاسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ علمائےکرام کو اعتماد میں لے کر لوگوں کو اجتماعی قربانی کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے اس سلسلے میں تحصیل لیول پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں تاکہ لوگوں کوزیادہ سے زیادہ گھروں تک محدود رکھا جا سکے ان تدابیر پر عمل پیرا ہوکر کرونا وائرس کے پھیلاوُ کو کم کیا جاسکتا ہے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ لائیو سٹک کے حکام کو ہدایات جاری کرتے یوئے کہا کہ ابھی آپ کے پاس کافی وقت ہے قصابوں کے ساتھ میٹنگ کریں اور ان کو کرونا وائرس کے حوالے شعور دیں تاکہ وہ گوشت بناتے وقت احتیاطی تدابیر کو اپنائیں ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے کہا کہ اب لوگوں کواب اس بات کا یقین ہو چلا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاوُ کا واحد حل صرف احتیاط ہے اجتماعی قربانی کے سلسلہ میں علمائے کرام کیساتھ ساتھ بااثر افراد کو بھی آن بورڈ لیا جائے آخر میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے لاک ڈاون کے حوالے سے اپنی اپنی تحصیلوں کے زیادہ رش والی مارکیٹس اور بازاروں کے بارے تفصیلی آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے کہا کہ کسی بھی ایریا کو بند کرنے سے پہلے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو جسٹیفیکیشن دینا ہوگی

About BBC RECORD

Check Also

مزدورطبقہ کامعیارزندگی بلندکرناہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے؛ انصرمجیدخان

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور وزیرلیبرپنجاب انصرمجیدخان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے