ایران نے شام کے خلاف امریکی پابندیوں کو رد کردیا

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ تہران
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے شام کے خلاف امریکی پابندیوں کو مردود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے خلاف امریکی پابندیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ کی پابندیاں انسانی ، اخلاقی اور عالمی قوانین کے صریح خلاف ہیں لہذا امریکہ کی شام کے خلاف پابندیاں مردود اور بلاجواز ہیں۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ دنیا کورونا کی عالمی وبا کا مقابلہ کررہی ہے اور ایسی صورت حال میں شامی عوام کے خلاف امریکی پابندیاں مزید مشکلات کا سبب بنیں گی۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ شام کے ساتھ ایران کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات ماضي کی طرح جاری اور ساری رہیں گے اور امریکی پابندیوں سے ان پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔

About BBC RECORD

Check Also

امریکی قانون سازوں کا ٹرمپ سے سعودی عرب میں جی 20 اجلاس کے بائیکاٹ کا مطالبہ

Share this on WhatsAppرابرٹ ولیم بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ واشنگٹن امریکی قانون سازوں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے