جعلی زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے

شبیر خان سدوزئی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لیہ
جعلی زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن اعجا زاحمدقیصرانی نے تحصیل کروڑ میں زرعی ادویات کی دوکانوں کے معائنہ کے موقع پر کہی۔تفصیل کے مطابق اے ڈی زراعت اعجا زاحمدقیصرانی نے کسانوں کو معیاری زرعی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تحصیل کروڑ لعل عیسن میں مختلف دوکانوں کومعائنہ کیا

جس پر عمران نگر مہران والی میں ایک دوکان پر بغیرلائسنس اور ایکسپائری ادویات پائیں گئی جنہیں ضبط کرلیاگیا اور کارروائی کرتے ہوے دوکان سیل کرکے دوکان مالک رفاقت علی کے خلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی درج کروا دی ۔اسی طرح دوسری کارروائی میں چوبارہ میں چک نمبر452ٹی ڈی اے اور441ٹی ڈی اے میں بغیرلائسنس اور ایکسپائری ادویات پائیں گئی

جسے تحویل میں لے کر دوکانوں کوسیل کرتے ہوئے مالکان محمدثقلین اور اشتیاق عالم کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروا دیے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن اعجا زاحمدقیصرانی نے کہا کسانوں کو معیاری زرعی ادویات کی فراہمی اولین ترجیح ہے غیر معیاری بیج و جعلی زرعی ادویات کا کاروبارکرنے والے فصلوں اور کسانوں کی رقم کاضیاع کرتے ہیں اس لیے ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی

About BBC RECORD

Check Also

لاہور میں ڈکیتی کے دوران 20 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی؛ آئی جی پنجاب کا نوٹس

Share this on WhatsAppبندیا اسحاق بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور گجر پورہ میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے