فیصل آباد میں ویگن کو حادثہ، آگ بھڑکنے سے 6 افراد زندہ جل گئے

عطیہ ناز
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ فیصل آباد
گوجرہ موٹروے پر فیملی کی ویگن میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 6 افراد زندہ جل کر جاں بحق ہوگے جبکہ 6 بچوں سمیت 10 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو 1122کی ٹیموں نے آگ پر قابو پاتے ہوئے ویگن کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا،اطلاع ملنے پر پولیس افسران موٹروے اے سی صدر عمر مقبول اور ریکسیو افسران جائے حادثہ پر پہنچ گے ، شخویورہ کی فیملی دعوت ولیمہ میں شرکت کے لیے شورکوٹ جا رہی تھی۔

موٹروے ایم فور چک نمبر 62ج ب چانن کے قریب ویگن کنٹینر کے ساتھ ٹکرا کر موٹر وے کے ڈیوائڈر کے سائیڈ سے جا ٹکرائی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری ویگن کو جلا ڈالا۔

ویگن میں سوار6سالہ احتشام 9 سالہ محمد کیف 7سالہ ابیحہء32سالہ خالدہ پروین، 22سالہ بلال اور 45سالہ عمران زندہ جل گئے جبکہ ویگن ڈرائیور 50سالہ عبد الرشید ،30 سالہ سیرت بی بی، 14سالہ سعدیہ، 32سالہ صباء، 7سالہ فیقہ ، 13سالہ سمعیہ، 12سالہ مجیب الرحمان ، 13سالہ مطیع الرحمٰن ، 10سالہ کشف اور 22سالہ عند القیوم جھلس کر زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق ہسپتال میں دوبچوں کشف اور صبائکی حالت خطرے میں، لاشیں ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئیں

About BBC RECORD

Check Also

لاہور میں ڈکیتی کے دوران 20 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی؛ آئی جی پنجاب کا نوٹس

Share this on WhatsAppبندیا اسحاق بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور گجر پورہ میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے