لاہور کے مختلف علاقوں کو کل سے 2 ہفتوں کیلیے بند کرنے کا اعلان

بندیا اسحاق
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور
پنجاب حکومت نے لاہور کے مختلف علاقوں کو 2 ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کل رات بارہ بجے کے بعد لاہور کے کئی علاقوں کو بند کردیا جائے گا، کم سے کم ان علاقوں کو دو ہفتے کیلیے بند کیا جائے گا اور بعد ازاں صورتحال کو دیکھتے ہوئے علاقوں کو کھولنے کا فیصلہ کریں گے تاہم ان علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا اور فارمیسی کھلی رہے گی۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ان علاقوں میں شاہدرہ، شادباغ، ہربرنس پورہ، گلبرگ کے کچھ علاقے، نشتر ٹاؤن ، علامہ اقبال ٹاؤن میں کچھ سوسائٹی کوبھی بند کردیا جائے گا۔ عوام ایس او پیز کو سختی سے فالو کرتے رہیں، تاکہ کورونا کا پھیلاو روکا جاسکے، صرف ماسک کے استعمال سے وبا کے پھیلاؤ کو پچاس فیصد تک روکا جاسکتا ہے۔

صوبائی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ ہم ان علاقوں پر پابندیاں لگا رہے ہیں ، جہاں کورونا کے کیسز زیادہ ہیں، مریض کے اہل خانہ گھر سے بیٹھ کرمطالبہ کرتے ہیں وینٹی لیٹر چاہئے، مریض کو وینٹی لیٹر پر رکھنے کا فیصلہ اسپتال پہنچ کر ڈاکٹرز کرتے ہیں، کورونا کے ہر مریض کو وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں ہوتی، افسوس ہوتا ہے جب ہمارا موازنہ نیوزی لینڈ جیسے ملک سے کیا جاتا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

ایف اے ٹی ایف پر پاکستان کے خلاف سعودی ووٹ پروپیگنڈہ ہے: دفتر خارجہ

Share this on WhatsAppپاکستان نے فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس ’’ایف اے ٹی ایف‘‘ کے حوالے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے