حکومتی نرخوں پر اشیاءخورد نوش اور چینی کی فراہمی ہر حال میں ممکن بنائی جائے۔ اظفر ضیاء

شبیر خان سدوزئی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لیہ
حکومتی نرخوں پر اشیاءخورد نوش اور چینی 70روپے فی کلو کی فراہمی ہر حال میں ممکن بنائی جائے۔مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کہا کہ ضلع میں 70 روپے کلوگرام چینی کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کوتاہی ہرگز نہ برتی جائے

عوام کو بلاتعطل چینی کی فراہمی ہونی چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ صارفین کو چینی میں ریلیف مہیاکرنے کے لیے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہوکر فیلڈ میں نکلیں اور خلاف ورزی پر فوری کارروئیاں عمل میں لائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام کریانہ سٹوروں، مارکیٹوں میں اشیاءضروریہ کے ریٹ وائٹ بورڈ پر لکھ کر واضح جگہ نصب ہونے چاہیں تاکہ صارفین خریداری کرتے وقت ریٹ لسٹوں سے آگاہ ہوں اور کسی بھی بے ضابطگی کی صورت میں وہ شکایات درج کروا سکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے اور ریٹ لسٹوں کی پڑتال کے لیے معائنوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔اسی ضمن میں شہباز حسین کھوکھر نے 90موڑ کروڑ میںمعائنہ کے دوران خلاف ورزی پر 2ہزا رروپے جبکہ فیاض احمدندیم نے 3ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان کو پرامن اور خوشحال بناھیں گے.چیرمین بین المسلمین

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان جلوس شہادت فرزند رسول امام ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے