لاہور میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 25 ہزار 98 ہو گئی

بندیا اسحاق
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

موذی وائرس کے حملوں میں تیزی آنے لگی۔ لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 1342 کیسز رپورٹ ہونے پر شہر میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 98 ہو گئی۔ پنجاب میں 2705 نئے کیس کل تعداد 50 ہزار 87 تک پہنچ گئی۔

موذی وائرس نے پنجاب میں پنجے گاڑھ لیے۔ صوبے بھر میں کورونا کے مزید 2705 نئے کیس سامنے آنے پر مجموعی تعداد 50 ہزار 87 ہو گئی۔ لاہور میں مزید 1342 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر کل تعداد 25 ہزار 98 تک جا پہنچی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ننکانہ میں 20، قصور 2، شیخوپورہ 14، راولپنڈی 260، اٹک 3، چکوال 3، گوجرانوالہ 54 اور سیالکوٹ میں 37 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نارووال میں 9، حافظ آباد 2، گجرات 82، منڈی بہاؤالدین 1، ملتان 196، خانیوال 8، وہاڑی 9، چنیوٹ 4، فیصل آباد 237، ٹوبہ ٹیک سنگھ 47، جھنگ 21 اور رحیم یار خان میں 57 کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا سے مزید 48 اموات، کل تعداد 938 ہو چکی ہے۔ اب تک تین لاکھ اڑتیس ہزار سات سو چودہ ٹیسٹ کیے جا چکے جبکہ 17 ہزار 560 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

مزدورطبقہ کامعیارزندگی بلندکرناہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے؛ انصرمجیدخان

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور وزیرلیبرپنجاب انصرمجیدخان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے