راولپنڈی بم دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ملوث، شواہد مل گئے

نسیم الغنی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد
راولپنڈی صدر بازار بم دھماکے میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ملوث نکلی جس کے تحقیقاتی اداروں کو شواہد بھی مل گئے ذرائع کے مطابق راولپنڈی صدر بازار بم دھماکے میں دشمن خفیہ ایجنسی ملوث نکلی، بم دھماکے کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، تفتیشی اداروں کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

راولپنڈی کینٹ کے علاقے صدر بازار بم دھماکے کی تفتیش سے جڑے ذرائع نے بتایا کہ بم دھماکے میں دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، یہ تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، سی ٹی ڈی سمیت دیگر ادارے واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم دھماکے میں آئی ای ڈی کے ساتھ دھماکا خیز مواد استمال کیا گیا، دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوا تھا اور املاک کو بھی نقصان پہنچا تھا، بم دھماکے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کا جائزہ

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور وزیراعلیٰ پنجاب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے