پاکستانی وزیراعظم کی بھارت کو ’ کیش ٹرانسفرپروگرام‘ کا طریقہ کار فراہم کرنے کی پیشکش

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بھارت کواپنے کامیاب ’کیش ٹرانسفرپروگرام‘ کا طریقہ کارفراہم کرنے کی پیشکش کردی ہے۔سماجی رابطی کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر وزیراعظم نے بھارت سے متعلق ایک رپورٹ شیئر کرائی جس کے مطابق بھارت کے 34 فیصد گھرانے حکومتی مدد کے بغیر ایک ہفتے سے زیادہ نہیں گزارسکیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کواپنے کامیاب ’کیش ٹرانسفرپروگرام‘ کا طریقہ کارفراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کامیاب کیش ٹرانسفر پروگرام بھارت سے شیئر کرنا چاہتا ہوں جس پروگرام کے فائدے اور شفافیت کو عالمی سطح پر بھی پزیرائی ملی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے غریب خاندانوں کو کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے شفاف طریقے اورکامیابی سے 9 ہفتوں میں ایک کروڑسے زائد خاندانوں میں 120 ارب روپے تقسیم کئے

About BBC RECORD

Check Also

نوازشریف کی واپسی کیلیے برطانیہ بھی جانا پڑا توجاؤں گا، وزیراعظم

Share this on WhatsAppڈاکٹر ذولفقار کاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد وزیراعظم ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے