کووڈ انیس کے اثرات کا تعلق بلڈ گروپ پر ہو سکتا ہے، تحقیق

چینی ماہرین پہلے ہی اس بارے میں معلومات جمع کر چکے ہیں مگر اب ناروے اور جرمن سائنسدانوں نے بھی ایک مطالعے کے ذریعے یہ معلوم کیا ہے کہ خون کے بعض گروپ کے حامل افراد کے لیے کووڈ انیس زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے یہ خیال کافی عرصے سے ظاہر کیا جا رہا تھا کہ جینیاتی عوامل کورونا وائرس سے تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ناروے اور جرمن سائنسدانوں کی طرف سے کی جانے والی ایک اسٹڈی کے مطابق خون کے بعض گروپ رکھنے افراد والے افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں سانس کی تکلیف ان کے لیے زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔اوسلو کے یونیورسٹی ہاسپٹل سے تعلق رکھنے والے محقق ٹام کارلسن اور جرمنی کی یونیورسٹی آف کیل کے محقق آندرے فرانکے کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق کے دوران محققین نے 1,610 ایسے مریضوں کے بارے میں طبی معلومات جمع کیں جو کووڈ انیس کے مرض میں مبتلا ہوئے۔ ان مریضوں کا علاج اسپین اور اٹلی کے ہسپتالوں میں کیا گیا۔

محققین کو طبی ڈیٹا کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ اے پوزیٹیو A+ بلڈ گروپ رکھنے والوں میں کووڈ انیس میں مبتلا ہونے کی صورت میں سانس کی تکلیف زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہے جبکہ O بلڈ گروپ کے حامل افراد اس وائرس کے خلاف بہتر قوت مدافعت رکھتے ہیں۔چینی محققین کی طرف سے کی جانے والی اسٹڈی کے مطابق کووڈ انیس میں مبتلا ہونے والے اوسط سے زیادہ افراد کی تعداد ایسی تھی جن کے خون کا گروپ A تھا۔ اسی طرح انہوں نے O گروپ کے خون کے حامل افراد میں اس بیماری کے خلاف بہتر قوت مدافعت نوٹ کی تھی۔ خیال رہے کہ یہ بات بھی تسلیم شدہ ہے کہ O گروپ رکھنے والے افراد میں شدید ملیریا ہونے کے امکانات انتہائی کم ہوتے ہیں جبکہ A گروپ رکھنے والے افراد میں طاعون کے خلاف نسبتاﹰ زیادہ قوت مدافعت موجود ہوتی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

یمن کی آئینی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا

Share this on WhatsAppیمن میں آئینی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے