ایرانی وزیر خارجہ کا فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے سابق رہنما رمضان عبداللہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں فلسطینی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے سابق سکریٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔فلسطینی نیوز ایجنسی الیوم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں فلسطینی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے سابق سکریٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں فلسطین کی آزادی کے سلسلے میں مرحوم رمضان عبداللہ کی کوششوں کی تعریف کرتے کہا کہ فلسطین کی آزادی اور فلسطینی عوام کی سرافرازی اور سربلندی کے سلسلے میں تحریک جہاد اسلامی کے سابق سربراہ مرحوم رمضان عبداللہ کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ واضح رہے کہ فلسطینی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے سابق سکریٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح کا کل رات طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ مرحوم رمضان عبداللہ شلح شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھیوں ميں شامل تھے۔مرحوم رمضان عبداللہ شلح فلسطینی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے بانیوں میں سے تھے وہ تحریک جہادی اسلامی کے سربراہ فتحی شقاقی کی شہادت کے بعد تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ مقرر ہوئے ۔ مرحوم رمضان عبداللہ شلح نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک میں اہم اور مؤثر کردار ادا کیا۔

About BBC RECORD

Check Also

شام میں گرفتارہونے والے امریکی تربیت یافتہ دہشت گرد کا دلچسپ بیان

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ بغداد شام میں پکڑے گئے دہشت ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے