پاکستانی فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد
پاکستانی فوج نے سرحدی خلاف ورزی کرنے والا بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول عبور کرکے پاکستان کی سرحد میں 500 میٹر اندر تک آگیا تھا جہاں خنجر سیکٹر میں اسے مار گرایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس پاک فوج نے بھارت کا یہ آٹھواں ڈرون مارگرایا ہے اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کی سرحدی خلاف وزریوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے جواب میں پاکستان نے ایک ہفتے کے دوران دو جاسوس ڈرون مار گرائے تھے۔

29 مئی کو پاکستانی فوج کے بھارتی ڈرون گرانے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ لداخ میں بھی بھارت ناکام ہوا ہے اور کشمیرمیں اس کی پالیسی کو ناکامیوں کا سامنا ہے، اندرونی معاملات سے بچنے کے لیے بھارت یہ سب کررہا ہے، نریندرمودی کی پالیسی فیل ہوچکی ہے اورآج بھارتی میڈیا بھی اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کررہا ہے۔

وزیر خارجہ کے مطابق وہاں اب یہ رپورٹس آنے لگی ہیں کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجید دووال کی پالیسی سے بھارتی فوج مطمئن نہیں، بھارتی فوج سمجھتی ہے کہ بھارت سرکار ایسا راستہ اپنا رہی ہے جو اسے بند گلی کی طرف لے جارہا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کا جائزہ

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور وزیراعلیٰ پنجاب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے