شیخوپورہ میں اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائی

محمود بیگ
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ شیخوپورہ
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر شیخوپورہ میں اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائی: 500 ملین روپے سے زائد کی 700 کنال زرعی و کمرشل سرکاری رقبہ کو ناجائز قابضین سے واگزار کروا لیا۔*( شیخوپورہ) کامیاب اینٹی انکروچمنٹ آپریشن ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی وسیم حمید سندھو کی نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر عمران ممتاز سیال اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شیخوپورہ رائے خرم شہزاد بھٹی نے اسسٹنٹ کمشنر شرقپور مظہر علی سرور ،عملہ محکمہ مال اور پولیس کے ہمراہ چکنمبر 23/UCC تحصیل شرقپور ضلع شیخوپورہ اور اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر بٹ کے ہمراہ تحصیل شیخوپورہ میں کیا۔

ناجائز قابضین کے خلاف مقدمات کا اندراج۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپش ریجن بی لاہور وسیم حمید سندھو نے ناجائز قابضین کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھنے اور ایک ایک انچ رقبہ سرکار کی محافظت کا عندیہ دے دیا۔

About BBC RECORD

Check Also

مزدورطبقہ کامعیارزندگی بلندکرناہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے؛ انصرمجیدخان

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور وزیرلیبرپنجاب انصرمجیدخان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے