یورپی یونین کا امریکی بربریت کے سامنے خاموش رہنا انسانیت کی توہین ہے: ظریف

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ تہران
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کا امریکی بربریت کے سامنے خاموش رہنا انسانیت کی توہین ہے۔ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف” نے منگل کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ فوجی دباؤ کے خطرے کے ساتھ ساتھ امریکی شہر میڈیا والوں اور عوام کیخلاف بربریت کا منظر بن گئے ہیں۔ظریف نے کہا کہ یورپ جو غیرمغربی ملکوں کے سامنے بہت جلد موقف اختیار کرتا ہے اب چھپ بیٹھ کر خاموشی اختیار کرچکا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر یورپ ویسے ہی امریکہ میں لوگوں اور میڈیا والوں کیخلاف بربریت کے سامنے خاموش رہنا چاہتا ہے تو اسے ہمیشہ کیلئے اپنا منہ بند کرنا ہوگا۔ظریف نے اس سے پہلے کہا تھا کہ کچھ لوگ نہیں سوچتے ہیں کہ سیاہ فام لوگوں کی جان کی قدر و قیمت ہے، ہم لوگوں میں سے جو سیاہ فام لوگوں کی زندگی کو اہمیت دیتے ہیں کو جاننا ہوگا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ دنیا نسل پرستی کیخلاف مقابلہ کرے۔

About BBC RECORD

Check Also

امریکی قانون سازوں کا ٹرمپ سے سعودی عرب میں جی 20 اجلاس کے بائیکاٹ کا مطالبہ

Share this on WhatsAppرابرٹ ولیم بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ واشنگٹن امریکی قانون سازوں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے