کرونا وائرس : دنیا بھر میں اموات کی تعداد 3.77 لاکھ سے زیادہ

کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی کاری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ دسمبر 2019 میں چین میں نمودار ہونے کے بعد سے یہ وبا اب تک دنیا بھر میں کم از کم 377213 افراد کی زندگیوں کا چراغ بجھا چکا ہے۔ یہ بات اے ایف پی نیوز ایجنسی نے منگل کی شام گرینوچ کے وقت کے مطابق شام سات بجے تک سرکاری ذرائع سے حاصل اعداد و شمار کے حوالے سے بتائی۔

وبا ظاہر ہونے کے بعد سے اب تک دنیا بھر کے 196 ممالک اور علاقوں میں سرکاری طور پر کرونا کے 6320480 کیسوں کا اندراج ہو چکا ہے۔ اس دوران 2662300 مریضوں کے صحت یاب ہونے کا اعلان کیا گیا۔

منگل کی شب ہونے والے اعلان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں کرونا کے سبب مزید 3774 افراد فوت ہو گئے اور 101145 نئے کیس سامنے آئے۔ نئی اموات میں سب سے زیادہ 986 امریکا میں ریکارڈ کی گئیں۔ اس کے بعد برازیل میں 623 اور برطانیہ میں 324 افراد فوت ہوئے۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے۔ رواں سال فروی کے اوائل میں یہاں کرونا کے سبب پہلی وفات ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد سے اب تک امریکا میں 105644 افراد کرونا کے سبب زندگیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ ملک میں اس وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1820523 ہو گئی ہے۔ ان میں کم از کم 458231 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔

امریکا کے بعد دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک برطانیہ ہے۔ یہاں کرونا کے سبب 277985 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 39369 مریض موت کا شکار ہو گئے۔ تیسرے نمبر پر اطالیہ ہے۔ یہاں متاثرین کی تعداد 233515 اور کُل اموات کی تعداد 33530 ہو چکی ہے۔ فہرست میں چوتھا نمبر لاطینی امریکا کے ملک برازیل کا ہے۔ یہاں اب تک 526447 کیس سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 29937 مریض دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔ پانچویں نمبر پر فرانس ہے۔ یہاں کرونا کے 188322 متاثرین کی تشخیص ہو چکی ہے جن میں سے 28940 فوت ہو گئے۔

دنیا میں آبادی کے تناسب کے لحاظ سے سب سے زیادہ وفات کی شرح بیلجیم میں سامنے آئی ہے۔ یہاں ہر ایک لاکھ افراد میں اموات کی تعداد 82 ہے۔ دوسرے نمبر پر ہسپانیہ ہے جہاں یہ تعداد 58 ہے۔ برطانیہ 58 اموات کے ساتھ تیسرے ، اطالیہ 55 اموات کے ساتھ چوتھے اور فرانس 44 اموات فی لاکھ افراد کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

چین میں اب تک مجموعی طور پر 83022 کیسوں کا اعلان کیا گیا۔ ان میں 4634 افراد وفات پا گئے جب کہ 78315 صحت یاب ہو چکے ہیں۔
منگل کی شام جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق براعظم یورپ میں اب تک 2182292 کیسوں کا اندراج ہو چکا ہے۔ ان میں 179939 مریض موت کا شکار ہو چکے ہیں۔ براعظم ایشیا میں 16986 اموات (578716 متاثرین) کا اندراج ہوا۔ مشرق وسطی میں اموات کی تعداد 9763 اور متاثرین کی 423904 ہے۔براعظم افریقا میں متاثرین کی تعداد 156916 اور اموات کی تعداد 4414 ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

شام میں گرفتارہونے والے امریکی تربیت یافتہ دہشت گرد کا دلچسپ بیان

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ بغداد شام میں پکڑے گئے دہشت ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے