پنجاب کانسٹبلری کے 40 کانسٹیبلز کا احتجاج

محمود بیگ
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ شیخوپورہ
گورنمنٹ گرلز کالج کے قرنطینہ سنٹر میں پنجاب کانسٹبلری کے 40 کانسٹیبلز کا احتجاج، ا کانسٹیبل کالج کی چھت پر چڑھ کر احتجاج کرتے رھے کانسٹبلوں نے صبح سے بھوک ہڑتال کی ہوئی ھےمظاھرین کے مطابق کئی روز سے اس سنٹر میں قرنطینہ کیا ہوا ہے، ہمارے کورونا ٹیسٹوں کی رپورٹ نہ دی جا رہی ہے،

زرائع کے مطابق ان کانسٹیبلز کو قرنطینہ سنٹر کالا شاہ کاکو سے کورونا وائرس کا مرض لاحق ہوا تھاان کانسٹیبلوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کو اس سنٹر میں منتقل کیا گیا تھامحکمہ صحت ذرائع کےمطابق اب ان کانسٹیبلز کے کورونا ٹیسٹ دوبارہ کروایا گیا،

جسکی رپورٹ کا انتظار ھے،ان کانسٹیبلز کا دوسری مرتبہ بھی کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ پازیٹیو آگیا ہے، ڈاکٹر محمد صدیق بلوچ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کےمطابق یہ تمام کانسٹیبلز 10 روز سے گورنمنٹ گرلز کالج میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں زیرعلاج ہیں، کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو ہونے تک کسی کانسٹیبل کو گھر جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، 5 روز کے بعد ان کانسٹیبلز کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہو گا، نیگیٹیو رپورٹ ہونے والوں کو گھر بھیج دیا جائے گا،اسٹنٹ کمشنر شبیر بٹ اور پولیس کی بھاری نفری قرنطینہ سنٹر گورنمنٹ گرلز ہائی پہنچ گئی اور کورونا کے مریض کانسٹیبلوں کو احتجاج ختم کر نے پر آمادہ کر لیاگیاھے۔

About BBC RECORD

Check Also

گریجویٹ ڈاکٹرز کی ہاؤس جاب کیلئے قواعد و ضوابط جاری

Share this on WhatsAppبندیا اسحاق بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے