حکومت عوام کی فلاح و بہود کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے؛ ڈاکٹر نوشین حامد

راولپنڈی /اسلام آباد(پ ر) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد سے پناہ کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن کا ٹیلی فونک رابطہ،تمباکو اور شوگری ڈرنک کے نقصانات کے حوالے سے تبادلہ خیال، ثناء اللہ گھمن نے کہا کہ حکومت تمباکو اور شوگری ڈرنک کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرئے کیونکہ یہ چیزین بیماریوں کا موجب ہیں پچھلے سال کیبنٹ نے اس پر سرچارج بل منظور کیا جو نافذ نہیں ہوسکا اس لیے آدہ بجٹ میں اس بل کو شامل کرکے اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے

اس سے حکومت کو ریونیو حاصل ہوگا اور بیماریوں پر اٹھنے والے خراجات بھی کم ہو نگے اس پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہود کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کی بہتری اور خوشحالی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے

انہوں نے یقین دلایا کہ کیبنٹ سے پاس سرچارج بل کو بجٹ میں شامل کرنے اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا پناہ نے جو آگاہی مہم شروع کی ہے وہ قابل تعریف ہے آپکی تجاویز کو وزیر اعظم عمران خان، مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرز اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے گوش گزار کی جائیں گی حکومت کرپٹ مافیا کو کیفرکردار تک پہنچائے گی کسی قسم کا دباو قبول نہیں کیا جائے گا،کورونا وبا سے پچنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے

About BBC RECORD

Check Also

نوازشریف کی واپسی کیلیے برطانیہ بھی جانا پڑا توجاؤں گا، وزیراعظم

Share this on WhatsAppڈاکٹر ذولفقار کاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد وزیراعظم ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے