سیکریٹری صنعت و تجارت کی زیر صدارت جنوبی پنجاب میں صنعتکاری کے عمل پر پیش رفت کا جائزہ

بندیا اسحاق
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور
سیکریٹری صنعت و تجارت کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں جنوبی پنجاب میں صنعتکاری کے عمل پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ سیکرٹری صنعت و تجارت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بہاولپور میں 383 ایکڑاور مظفر گڑھ میں 400 ایکڑ رقبے پر سٹیٹ آف دی آرٹ انڈسٹریل اسٹیٹ بنائی جا رہی ہیں،

ان انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی یونٹس لگنے سے خطے کے ہنر مند اورسیمی ہنر مند نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کی آباد کاری سے صنعتی پالیسی 2018 کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔ سیکرٹری صنعت و تجارت نے دونوں انڈسٹریل زونز میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بہاولپور اور مظفر گڑھ انڈسٹریل اسٹیٹس میں فوڈپراسیسنگ انڈسٹری کو بھی شامل کیا جائے اور ان منصوبوں کو ٹائم لائن طے کر کے تیر رفتاری سے آگے بڑھایا جائے۔ کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے اس موقع پر کہا کہ جنوبی پنجاب میں صنعتکاری کے عمل کو تیز کرنے سے خطے میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ اجلاس کے دوران سی ای او پیڈمک نے انڈسٹریل اسٹیٹس میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت بارے بریفنگ دی۔

About BBC RECORD

Check Also

ایف اے ٹی ایف پر پاکستان کے خلاف سعودی ووٹ پروپیگنڈہ ہے: دفتر خارجہ

Share this on WhatsAppپاکستان نے فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس ’’ایف اے ٹی ایف‘‘ کے حوالے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے