سیلاب سے نمٹنے کیلئے فلڈموک ایکسرسائزکا انعقاد

محمود بیگ
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ شیخوپورہ
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ہدایت پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد کے زیرِانتظام سیلاب سے نمٹنے کیلئے خانپور نہر پرفلڈموک ایکسرسائزکا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان ِخصوصی صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالدمحموداور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)رانا شکیل اسلم تھے جنہوں نے سیلاب سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا معائینہ کیا۔موک ایکسرسائز میں ریسکیو 1122 کے علاوہ سول ڈیفنس، محکمہ ہیلتھ، محکمہ انہار،سوشل ویلفئیر، لائیوسٹاک، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی، ڈینگی بریگیڈاوردوسرے کئی اداروں نے حصہ لیا۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے ہنگامی انخلاء کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیاتاکہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں بہتر طور پر لوگوں کی رہنمائی کی جاسکے اس کے علاوہ تمام محکموں کی جانب سےعوام کو بروقت اور بہتر طور پر ریلیف فراہم کرنے کیلئے امدادی کیمپ لگائے گئے۔ صوبائی وزیربرائے قدرتی آفات میاں خالد محمود نے میڈیا نمائیندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ناگہانی آفت اور مشکل حالات میں لوگوں کے جان ومال کو بچانے کیلئے سرکاری اداروں کی مربوط کاوشوں کی جانچ پڑتال، باہمی ربط و روابط اور پورے استعداد کار کو بروئے کارلانے کیلئے موک ایکسر سائز بہترین طریقہ کار ہے۔بہتر مینجمنٹ کسی بھی کاوش کی کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجا ب نے مون سون بارشوں کی پشین گوئی کے پیشِ نظرممکنہ سیلابی صورتِ حال سے نمٹنے کیلئے پہلے سے اقدامات کیے ہوئے ہیں تاکہ بروقت لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلڈموک ایکسرسائز کا مقصد ممکنہ سیلاب کی صورت میں لوگوں کی برقت مدد کے پیشِ نظر پہلے سے تیاری کرنا اور اداروں کی کارکردگی کو جانچنا ہے۔

انہوں نے ریسکیو 1122 سمیت تمام اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیااور کہا کہ ضلع بھرکے تمام ادارے کسی بھی ایمرجنسی صورتِ حال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجازاحمد نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہاکہ ریسکیو 1122 لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر ہمہ وقت حاضر ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 تربیت یافتہ افرادی قوت اور جدید ٹیکنیک اور جدید آلات سے لیس ہے اور ریسکیو اہلکار روزمرّہ کی ایمرجنسیز کے ساتھ ساتھ کسی بھی ناگہانی آفت سے نبردآزما ہونے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ اس موقع پر ضلع بھر سے ریسکیواور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران سمیت ریسکیو اہلکاران، ریسکیو سکاؤٹس اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

About BBC RECORD

Check Also

مزدورطبقہ کامعیارزندگی بلندکرناہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے؛ انصرمجیدخان

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور وزیرلیبرپنجاب انصرمجیدخان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے