سندھ حکومت نے اندرون شہر ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی

رانا نوید
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کراچی
سندھ حکومت نے شہر میں میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سفری سہولیات کی دیگر سروسز بحال کرنے کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مزاکرات کامیاب ہونے کے بعد حکومت نے اندرون شہر چلنےوالی ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دی۔وزیر ٹرانسپورٹ نے ایس او پیز پر عملد رآمد کے لیے مانیٹر نگ اور انسپیکشن کمیٹٰ بھی قائم کردی جس میں ٹرانسپورٹ اور ریونیو کے افسران شامل ہون گے۔وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ تمام ٹرانسپورٹرز کو بنائی گئی ایس او پیز پر عمل کرنا پڑیگا اور ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو گاڑیاں بند کردی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا ہم سب نے مقابلہ کرنا ہے، جو بھی ہوگا کراچی کے عوام کے مفاد کے لیے ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ مسافر گاڑیوں میں ماسک، سینی ٹائز لازمی ہوگا اور جس گاڑی میں ماسک، سینیی ٹائزر نہیں ہوگا اس کہ خلاف کارروائی ہوگی۔اویس شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت آج رات تک نوٹیفکیشن جاری کردے گی۔اویس شاہ کا کہنا تھا کہ منظور شدہ اڈوں سے گاڑیاں نکلیں گیں، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی،اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوا اور کورونا میں اضافہ ہوا تو ٹرانسپورٹ بند کردیں گے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایک شہر سے دوسرے شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ بند ہوگی۔

سندھ حکومت نے اندرون شہر چلنے والی آن لائن ٹیکسی سروس کو بھی اجازت دی اور کہا کہ اس میں صرف 2 افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال میں ٹیکسی میں مزید ایک شخص کو ساتھ بٹھایاجاسکے گا۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ آن لائن بس سروس کو بھی کام کرنے کی اجازت ہوگی تاہم بس میں ایئرکنڈیشن چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جو ٹرانسپورٹر اے سی چلائےگا وہ ایک سیٹ چھوڑ کر ایک مسافر بٹھائے گا۔

About BBC RECORD

Check Also

ایف اے ٹی ایف پر پاکستان کے خلاف سعودی ووٹ پروپیگنڈہ ہے: دفتر خارجہ

Share this on WhatsAppپاکستان نے فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس ’’ایف اے ٹی ایف‘‘ کے حوالے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے