غیرقانونی پیٹرول پمپز انسانی جانوں کےلیےخطرہ بن گئے

محمود بیگ
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ شیخوپورہ
ضلع بھرکےچوکوں چوراھوں گلیوں اورمحلوں میں غیرقانونی پیٹرول پمپز انسانی جانوں کےلیےخطرہ بن گئے،انتظامیہ کی عدم توجہی اوربعض سرکاری محکموں کی مبینہ آشیرباد سے چلنے والےیہ منی پیٹرول بم موثرقوانین اورسزائیں نہ دینے کی وجہ سے ٹھپ کاروبار کودوبارہ چمکانے کے لیے گلیوں اورمحلوں کوتبدیل کرکےنئےسرےسےگھناونے اورجان لیواکاروبار کودوبارہ شروع کرلیتے ھیں سابقہ ادوارمیں سرگودھاروڈ پرغیرقانونی درجنوں ایسے ڈبہ اسٹیشنوں کومسمار کردیاگیا

لیکن طمع نفسانی کےان سوداگروں نے زمینیں خرید کرزیرزمین تہہ خانے بناکرھزاروں لیٹرمبینہ چوری کاپیٹرول خریدکرملاوٹ کرکےشہرکےپیٹرول پمپس پربھی فروخت کرکےغریبوں کی جیبوں پرڈاکامارنے سے بھی گریز نہیں کرتےزراٸع کے مطابق ضلع بھرمیں متعدد پیٹرول پمپس کےمٸیرزبھی دھوکادھی کرکےکالےدھن میں اضافہ کررھے ھیں،مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی منی پیٹرول پمپز اور ڈبہ اسٹیشنوں میں ملاوٹ کےدوران توکبھی ویلڈنگ کے دوران متعدد آتشزدگی کےواقعات رونما ہو چکے ہیں

جنکی وجہ سےمتعدد قیمتی جانوں کا بھی ضیائع ہو چکا ہے ،عوامی سماجی حلقوں نےوزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیاھے کہ وہ ان مکروہ ملاوٹ مافیاکرنےوالوں کےخلاف سخت ایکشن لیں

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان کو پرامن اور خوشحال بناھیں گے.چیرمین بین المسلمین

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان جلوس شہادت فرزند رسول امام ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے