شریف برادران غلط بیانی اور منافقت کا اعلیٰ شاہکار ہیں۔فیاض الحسن چوہان

شبیر خان سدوزئی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور
وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سوشل میڈیا پر نواز شریف کی تازہ ترین تصویر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں بھائیوں میں منافقت اور غلط بیانی کی قدر مشترک ہے۔ نواز شریف پاکستان سے بھاگنے کے لیے کہتے تھے کہ مجھ سے زیادہ کوئی بیمار نہیں۔ لیکن اب وہ لندن میں کرونا وائرس کی وبا میں بھی ڈھٹائی کے ساتھ ماسک کے بغیر بیٹھے ہیں۔ شہباز شریف کہتے تھے کہ مجھ سے زیادہ دلیر کوئی نہیں لیکن بڑھکیں مار کر لندن سے واپس آ کر وہ کرونا سے لڑنے کی بجائے ڈرنے میں مصروف ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شریف برادران غلط بیانی اور منافقت کا اعلیٰ شاہکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی موجودہ تصویر آلِ شریف کے لئے شرمندگی کا باعث ہونا چاہئے تھی لیکن بیگم صفدر اعوان کی ڈھٹائی کا یہ عالم ہے کہ وہ اس تصویر کو اپنے سینے پر تمغہ امتیاز بنا کر سجانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ شہباز شریف نیب میں دائر ہونے والے متوقع ٹی ٹی ریفرنس سے بچنے کے لئے شاہد خاقان عباسی جیسے مہرے کو میڈیا میں استعمال کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی خود سر سے پاؤں تک کرپشن کی خارش کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی سیاست ٹی ٹی، اقربا پروری، منافقت اور بزدلی کا شکار ہو چکی ہے

About BBC RECORD

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے