تیل سے سرشار شام کے علاقے میں امریکہ کی مشکوک سرگرمیاں جاری

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ امریکہ
دہشتگرد فوج نے ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتے ہوئے ایک فوجی کانوائے شام کے الحسکہ صوبے کے لئے روانہ کیا ہے۔شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ایک فوجی کانوائے شمالی شام کے صوبہ الحسکہ کے مضافات میں روانہ کئے ہیں جس میں پچیس گاڑیاں، کچھ بکتر بندگاڑیاں اور لوجسٹک ہتھیار بھی ہیں۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکیوں نے الولید گذرگاہ کے ذریعے ان ہتھیاروں کو صوبہ حسکہ میں الرمیلان علاقے میں اپنے غیر قانونی فوجی اڈے میں منتقل کیا ہے۔ امریکہ کی دہشتگرد فوج نے گذشتہ ہفتے بھی پچاس بکتر بند گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر صوبہ الحسکہ کے الشدادی علاقے میں روانہ کئے تھے۔

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ ، الحسکہ میں واقع تیل کے کنؤوں کے قریب فوجی ساز و سامان بھیج کر اپنے اڈے کو مضبوط اور دہشتگردوں کو دہشتگردانہ سرگرمیوں کے لئے تیار کرنا چاہتا ہے اور اس کا مقصد شام کی حکومت پر دباؤ ڈال کر اسے سینچری ڈیل تسلیم کرنے کے لئے مجبور کرنا ہے۔شام کی حکومت ہمیشہ کہتی رہی ہے کہ شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات اس ملک پر قبضہ کرنے کے مترادف ہیں ۔

About BBC RECORD

Check Also

امریکی قانون سازوں کا ٹرمپ سے سعودی عرب میں جی 20 اجلاس کے بائیکاٹ کا مطالبہ

Share this on WhatsAppرابرٹ ولیم بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ واشنگٹن امریکی قانون سازوں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے