برلن اور لندن میں بھی امریکی مظاہرین کے ساتھ یک جہتی

امریکی سیام فام شہری فلوئڈ کی ہلاکت کے بعد امریکی مظاہرین کے ساتھ یک جہتی کے لیے جرمنی اور برطانیہ میں بھی مظاہرے کیے گئے۔ لندن اور برلن میں اتوار کے دن ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے، جنہوں نے جارج فلوئڈ کی ہلاکت کی شفاف اور منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ اور امریکی مظاہرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

اتوار کے دن ہی جرمن فٹ بال کھلاڑی جارڈن سانچیز نے بنڈس لیگا کے ایک میچ میں گول کرنے کے بعد اپنی جرسی اٹھا کر نیچے پہنی ہوئی ٹی شرٹ کو عیاں کر دیا، جس پر لکھا تھا، ’جارج فلوئڈ کو انصاف ملنا چاہیے‘۔ اس پر ریفری نے انہیں زرد کارڈ بھی دکھا دیا۔

About BBC RECORD

Check Also

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد ہلاک

Share this on WhatsAppامریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 152 ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے