حشد الشعبی امریکہ کے کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لئے تیار ہے

عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کے ہر قسم کے ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔عراق کے ممبر پارلیمنٹ کریم المحمداوی نے منگل کو حشد الشعبی کے خلاف امریکہ کے دشمنانہ اقدامات سے پردہ اٹھایا اور کہا کہ امریکہ حشد الشعبی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

الحشدالشعبی کے ایک کمانڈر عادل الکرعاوی نے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایک عرصے سے استقامتی محاذ کو ختم کرنا چاہتا ہے لیکن حشد الشعبی کے جوان اس سازش کا مقابلہ کریں گے۔الکرعاوی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ استقامت کی ذمہ داری غاصبوں اور سامراجی طاقتوں کو نشانہ بنانا ہے، کہا کہ اگر حشد الشعبی کے جوانوں پر حملہ کیا گیا تو ان کی جوابی کارروائی جارح قوتوں کے حملے سے زیادہ شدید ہو گی۔

About BBC RECORD

Check Also

ایران پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ضرورت پورا کرنے کے لئے تیار

Share this on WhatsAppایران کے سفیر نے پاکستان سے قریبی اور گہرے تعلقات سمیت تجارتی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے