وطن کے دفاع کیلیے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے، سربراہ پاکستانی فوج

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ راولپنڈی
پاکستان آرمی کے چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر عید انتہائی سادگی سے منا رہی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کے پونا سیکٹر کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف نے عید کا دن اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ گزارا، پاک فوج کے سربراہ نے ملک میں قیام امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔

پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے کورونا وائرس وبا سمیت ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے بھی دعا کی اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے خطاب بھی کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کے جوانوں کے پیشہ وارانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔آرمی چیف نے بھارتی فورسز کی جانب سے خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دینے جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان دفاع وطن کی خاطر گھروں سے دور خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ہم مادر وطن کے دفاع کے لیے پرعزم طریقے سے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے، پاکستانی فوج کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر عید انتہائی سادگی سے منا رہی ہے۔

اس سے قبل پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے ’’آئی ایس پی آر ‘‘ کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے پوری قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم موجودہ چیلنجز سے عہدہ برآں ہونے کے لیے اللہ سے رہنمائی اور رحمت کے طالب ہیں۔رواں برس عید اس موقع پر آئی ہے جب پوری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے اور پاکستان میں بھی ایک ہزار سے زائد افراد جانوں کی بازی ہار گئے اور 54 ہزار سے زائد متاثر ہیں جب کہ لاہور سے کراچی پہنچنے والے پی آئی اے کے طیارے کے رہائشی علاقے پر گرنے سے 90 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔ایسے کٹھن اور آزمائش کے وقت پر پاک فوج کے جوانوں کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روک تھام اور طیارہ حادثے میں امدادی کاموں میں پراول دستے کا کردار ادا کیا جس کے لیے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ خصوصی ہدایات بھی کی تھیں۔ طیارہ حادثے کے باعث ملک بھر میں عید سادگی سے منائی گئی۔

About BBC RECORD

Check Also

ایف اے ٹی ایف پر پاکستان کے خلاف سعودی ووٹ پروپیگنڈہ ہے: دفتر خارجہ

Share this on WhatsAppپاکستان نے فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس ’’ایف اے ٹی ایف‘‘ کے حوالے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے