کراچی: لاہور سے آنیوالا مسافر طیارہ گرکر تباہ، 100 کے قریب افراد کی ہلاکت کا خدشہ

تجمل ہاشمی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کراچی
ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تقریباً 100 افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی قومی ائیرلائن کی پرواز ائیر بس سی 20 ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ذرائع کا بتانا ہےکہ سول ایوی ایشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی آئی اے کی پرواز کا لینڈنگ سے ایک منٹ قبل کا ائیرٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ذرائع کے مطابق حادثےکا شکار طیارےمیں 90 سے زائد مسافرسوار تھے جن میں 85 مسافر اکانومیکلاس میں، 6 بزنس کلاس جب کہ دیگر عملے کے ارکان تھے۔ذرائع سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی اور لینڈنگ سے پہلے اس کے پہیے نہیں کھل رہے تھے جس پر پرواز کو راؤنڈ اپ کا کہا گیا لیکن اس دوران جہاز گر گیا۔

ذرائع کے مطابق طیارہ ماڈل کالونی اور ملیر کینٹ کے قریب جناح گارڈن کے پاس گرا ہے اور اس میں گرتے ہی ہولناک آگ لگ گئی، طیارہ گرنے سے علاقے میں کے الیکٹرک کی تاریں اور ٹیلی فون کی تاریں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔حادثے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ بھی پہنچ چکا ہے اور شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلیے گئے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

حشد الشعبی امریکہ کے کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لئے تیار ہے

Share this on WhatsAppعراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے