ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج روالپنڈی کا سنٹرل جیل روالپنڈی کا دورہ

بندیا اسحاق
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج روالپنڈی اشفاق احمد رانا نے ہمراہ سول جج روالپنڈی فیضان حیدر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد(ایسٹ)عبدالغفور کاکڑ،سول جج اسلام آباد(ایسٹ)حفیظ احمد،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد(ویسٹ)محمد جہانگیر اعوان اور سول جج اسلام آباد(ویسٹ)رانا مجاہد رحیم کے ہمراہ آج بسلسلہ انسپکشن سنٹرل جیل روالپنڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے جیل میں کورونا وائرس سے متعلق کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔جیل انٹری پوائنٹ پر کورونا وائرس فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و دیگر نے کورونا واک تھرو گیٹ،سکریننگ مشین،سینی ٹائیزر،ماسک،گلوز اور دیگر احتیاطی اقدامات کو سراہا۔جیل میں خواتین وارڈ،نو عمر وارڈ و تمام بیرکس کا وزٹ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔انہوں نے جیل ہسپتال میں قائم کردہ ائسولیشن وارڈ اور قرنطینہ سنٹر میں موجود ادویات و حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جیل کے اندر مقید اسیران کو فلٹر شدہ پانی کی فراہمی، صفائی و ستھرائی،نظم وضبط اور اسیران کو دی جانے والی دیگر سہولیات کی دستیابی پر جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزو دیگر نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار روالپنڈی کے 37مرد اور 01عورت اسیران،اسلام آباد(ایسٹ)کے 03اسیران اور اسلام آباد(ویسٹ)کی 01عورت اسیر کو ذاتی مچلکوں پر رہا کر نے کا حکم صادر فرمایا۔حسب الحکم 42اسیران کو جیل ہذا سے رہا کر دیا گیا۔

About BBC RECORD

Check Also

پانچ سو سے زائد مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے ؛ ڈی آئی جی

Share this on WhatsAppمحمود بیگ بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ شیخوپورہ کمانڈنٹ موٹروے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے