وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر پنجاب بھر کی جیلوں میں عید گفٹ تقسیم

محمود بیگ
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ شیخوپورہ
تحریک انصاف نے73 سال پرانی روایت بدل کر ایک اور تاریخ رقم کر دی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب بھر کی جیلوں میں اسیر لوگوں میں عید گفٹ تقسیم کیےجن کےعمل کودیکھتےھوےشیخوپورہ میں صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ پنجاب میاں خالد محمود نے تحریک انصاف کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخوپورہ جیل کا دورہ کیا

جہاں سپریٹنڈنٹ جیل اصغر علی نے باقاعدہ بریفنگ دی بعد میں صوبائی وزیر میاں خالد محمود نےاسیران میں باقاعدہ عید گفٹ تقسیم کیے اور انہیں عید کی ایڈوانس مبارکباد پیش کی میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ 73سال گزر چکے آج تک کسی نے بھی جیلوں میں محصور اسیران کا خیال نہیں کیا یہ واحد تحریک انصاف کی حکومت ہے جس نے نہ صرف ان میں عید گفٹ تقسیم کیے بلکہ پورا رمضان المبارک سحری اور افطاری کا بہترین انتظام بھی کیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ جان لینا چاہیے کہ یہ بھی ہمارے بھائی اور معاشرے کا حصہ ہیں جو کہ معاشرہ میں موجود خرابیوں کی وجہ سے بے راہ روی کا شکار ہوچکے ہیں ہمیں ان سے پیار اور محبت سے پیش آنا چاہیے اور ان کی راہوں کو تبدیل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ یہ آزاد شہری ہونے کے بعد ایک صاف شفاف اور بھرپور زندگی گزار سکیں اس کے علاوہ صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے جیل کے انتظامات کا بغور جائزہ لیا اور انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

About BBC RECORD

Check Also

پانچ سو سے زائد مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے ؛ ڈی آئی جی

Share this on WhatsAppمحمود بیگ بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ شیخوپورہ کمانڈنٹ موٹروے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے