ایرانی ہیکرز کا حملہ، اسرائیلی ویب سائٹس پر اسرائیل کی تباہی کی ویڈیو چلنے لگی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛لاہور
اسرائیلی ویب سائٹس ہیکرز کے نشانے پر آگئیں۔ ایرانی ہیکرز نے ویب سائٹس پر معمول کی معلومات اور مندرجات کے بجائے ہر جگہ صرف ایک ہی ویڈیو پوسٹ کردی ، جو ایک ریاست کے طور پر اسرائیل کی تباہی سےمتعلق تھی۔ ہیکنگ کی زد میں آنے والی ان ویب سائٹس پر اس ویڈیو کے ساتھ عبرانی اور انگریزی زبانوں میں یہ پیغام بھی لکھا ہوا تھا:

اسرائیل کی تباہی کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن ایک عرصہ قبل شروع ہو چکاہے۔‘‘ ایرانی ہیکرز کی طرف سے متاثرہ ویب سائٹس پر اس پیغام کے ساتھ پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بظاہر تل ابیب شہر کو تباہ ہو چکا دکھایا گیا ہے۔اس آن لائن حملے کے بارے میں اسرائیلی ویب کمپنی یوپریس‘ (uPress) کی طرف سے اس کے فیس بک پیج پر بتایا گیا کہ یہ ایک ایسا دانستہ حملہ‘ تھا، جو کئی ایسی ویب سائٹس پر کیا گیا ہے، جس کے لیے ویب ہوسٹنگ یہی کمپنی کرتی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

ایف اے ٹی ایف پر پاکستان کے خلاف سعودی ووٹ پروپیگنڈہ ہے: دفتر خارجہ

Share this on WhatsAppپاکستان نے فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس ’’ایف اے ٹی ایف‘‘ کے حوالے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے