ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کے لیے حکومتی سطح پر بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں

محمود بیگ
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ شیخوپورہ
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محترمہ سدرہ یونس نےکی ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کے لیے حکومتی سطح پر بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ ڈینگی مچھر کا ملک سے مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔

انہوں نے محکمہ صحت و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران واہلکاران پر مشتمل اینٹی ڈینگی ٹیموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی لاروا کی سرویلنس گھروں ،دفاتر،قبرستانوں،دکانات ٹائر شاپس وغیرہ کی صفائی ستھرائی سے متعلقہ ایس او پییز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گاوُں کی سطح پر نمبرداروں کو شامل حال رکھیں اور ان کے ذریعے ہاٹ سپاٹ کی چیکنگ کروائیں ان کا کہنا تھا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کی میٹنگز کو یقینی بنائیں اور اس کے منٹس بھی ضرور ایشو کریں۔

اس موقع پر انہوں نے ڈینگی کے حوالے سے ضلع بھر کے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کی روزانہ کی بنیاد پرکی گئی کارکردگی کو تفصیلاً چیک کیا۔ اجلاس میں ،سی ای او ہیلتھ،محکمہ صحت کی تشکیل کردہ ڈینگی ٹیموں کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے مزیدکہا کہ انسداد ڈینگی کیلیے مشترکہ کوششوں کے نتائج حوصلہ افزا ہیں،سرویلنس ٹیمیں اسی لگن اور جذبے کے ساتھ کام کرتی رہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

لاہور چیمبر الیکشن: پہلے مرحلے میں پیاف فاؤنڈر الائنس کا کلین سویپ

Share this on WhatsAppبندیا اسحاق بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور لاہور چیمبر انتخابات ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے