پانچ سو سے زائد مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے ؛ ڈی آئی جی

محمود بیگ
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ شیخوپورہ
کمانڈنٹ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نےموٹروے پولیس کے درجہ چہارم اور روزانہ اجرت والے ملازمین میں راشن تقسیم کرتے ہوئے کیا۔راشن تقسیم کا یہ سلسلہ پرائیویٹ این جی او” آر یو ایچ آئی ایل” (RUHIL) کے تعاون سے کیا گیا۔

ڈی آئی جی محبوب اسلم نے بتایا کہ آج پانچ سو سے زائد مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے جس کا آدھا خرچ انہوں نے اپنی جیب سے ادا کیاہے جبکہ بقیہ آدھا خرچ پرائیویٹ این جی او "آر یو ایچ آئی ایل "نے ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ذاتی جیب سے راشن تقسیم کر کے وہ دوسرے صاحبِ استطاعت لوگوں کو ترغیب اور پیغام دینا چاہتے ہیں

کہ ان کے اردگرد رہنے والے اور زیرِ سایہ کام کرنے والے مستحق افراد کی مدد ان کا فرض عین ہے۔ موجودہ حالات میں ان غریب مستحق اور سفید پوش افراد کی مدد انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے۔ ڈی آئی جی محبوب اسلم نے راشن تقسیم کے اس سلسلے کومستقبل میں بھی جاری رکھنے کے عظم کا اعادہ کیا۔

About BBC RECORD

Check Also

کروڑوں روپے کی کورونا کٹس برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور کروڑوں روپے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے