معروف گلوکارہ لیلی جٹی مختلف ٹی وی چینلز کے عید شوز کی ریکارڈنگ میں معروف

اسلام آباد معروف فوک گلوکارہ لیلی جٹی مختلف ٹی وی چینلز کے عید شوز کی ریکارڈنگ میں معروف ہوگئیں پروگرام عید الفطر پر آن ایئر ہونگے لیلی جٹی نے پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کیا، انہوں نے پنجاب کا روایتی لباس زیب تن کرکے اپنے مخصوص انداز میں فن کا مظاہرہ کیا فوک گلوکارہ لیلی جٹی نے کہا کہ محنت کے بل بوتے پر اور مداحوں کی دعاوں سے کامیابی کی جانب گامزن ہوں

کسی سے کوئی حسد نہیں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں انہوں نے کہا کہ سفارشی کلچر کے سخت خلاف ہوں اورمیری بہترین پرفارمنس ہی میری سفارش ہے مختلف ٹی وی چینلز کے لیے عید کے پروگرام ریکارڈ کروا رہ ہیں بہت سے پروگرام ریکارڈ ہوچکے اور کچھ کی ریکارڈنگ جاری ہے جو جلد مکمل ہو جائے گی، انشاء للہ میر ی پرفارمنس اور پروگرام ناظرین کو بہت پسند آئیں گے

About BBC RECORD

Check Also

حریم شاہ اور مفتی قوی کے نکاح سے متعلق افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی

Share this on WhatsAppکراچی: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے نکاح سے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے