شہریوں کی شکایات سے متعلق اداروں کی غلط بیانی پر تحقیقات کا حکم

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اداروں کی جانب سے شکایات میں کوتاہی برتنے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیر اعظم آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کی جانب سے کی گئی شکایتوں کے ازالے کے حوالے سے متعلقہ اداروں کی کوتاہی اور غلط بیانی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری اداروں کی جانب سےشکایات کے حل پر مطمئن نہیں تھے اور متعلقہ اداروں نےشہریوں کی شکایات کے حل سے غلط بیانی کی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ایک لاکھ 6 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شکایات کو دوبارہ کھول کر ان کا میرٹ پر حل یقینی بنایا جائے گا، یکم جنوری سے 30 اپریل تک حل کی جانے والی شکایات کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔

وزیر اعظم آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق سے 12 ہزار 340 ، پنجاب سے17 ہزار 661، سندھ سے 3 ہزار 256، خیبر پختونخوا سے 5 ہزار 346 جب کہ بلوچستان سے 482 شکایات دوبارہ کھولی جائیں گی۔

About BBC RECORD

Check Also

ایرانی ہیکرز کا حملہ، اسرائیلی ویب سائٹس پر اسرائیل کی تباہی کی ویڈیو چلنے لگی

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛لاہور اسرائیلی ویب سائٹس ہیکرز کے نشانے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے