شہریوں کوآن لائن درخواستیں دینے کی سہولت، وزیر اعلی نے انصاف ویب پورٹل کا افتتاح کیا

شبیر خان سدوزئی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج90 شاہراہ قائد اعظم پر ایل ڈی اے انصاف ویب پورٹل اور موبائل پورٹل کا افتتاح کیا-لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران و ملازمین کی جانب سے چیف منسٹر فنڈبرائے کورونا کنٹرول میں 27 لاکھ 78 ہزارروپے کا چیک وزیر اعلی عثمان بزدار کو پیش کیا گیا، صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید،وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران اورلاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑنے وزیر اعلی پنجاب کو چیک دیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے ایل ڈی اے انصاف ویب پورٹل اور موبائل پورٹل کو لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کوانصاف ویب پورٹل اور موبائل پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواستیں دینے کی سہولت فراہم کر دی ہے -لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے انصاف پورٹل کا قیام شہریوں کے افسران سے فوری رابطے اور شکایات کے بلا رکاوٹ اندراج کے لئے اہم ترین اقدام ہے-جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کی درخواستو ں پر کم سے کم وقت میں عملدرآمد ممکن ہو سکے گا -ایل ڈی اے فعال طور پر شہریوں کی خدمت کر سکے گا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پورٹل کے ذریعے ایل ڈی اے آفس آنے کے لئے آن لائن اپوائنمنٹ حاصل کی جاسکے گی-پورٹل کے ذریعے پہلے مرحلے میں مختلف قسم کی درخواستیں آن لائن جمع کروائی جا سکیں گی-

عدالتی احکامات آن لائن جمع کروائے جاسکیں گے-مختلف قسم کے سوالات آن لائن کئے جا سکیں گے-ایل ڈی اے کے رجسٹرڈ آر کیٹیکٹس کے ذریعے ایل ڈی اے کی اپنی اور منظور شدہ پرائیویٹ رہائشی سکیموں میں عمارتوں کی تعمیر کے لئے نقشے منظور کرانے کی درخواستیں آن لائن جمع کروائی جا سکیں گی اورپورٹل کے ذریعے ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم کے ترقیاتی اخراجات جمع کرانے کے لئے چالان فارم ڈاؤن لوڈ کئے جا سکیں گے-جمع شدہ درخواستوں کی آن لائن ٹریکنگ اور جوابات کو ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا- انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے سے متعلقہ اشتہارات، ٹینڈرنوٹسز اور جائیدادوں کی نیلام عام کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں گی-آن لائن پورٹل کے اجراء سے ایل ڈی اے کی طرف سے مہیا کی جانے والی خدمات کا معیار بہتر ہو گا -ادارے پر شہریوں کا اعتماد بہتر ہو گا -شہریوں کے قیمتی وقت کی بچت ہو گی اورکاروباری سرگرمیوں میں بہتری آئے گی-ایل ڈی اے کے کاموں میں شہریوں کی شرکت ممکن ہو سکے گی-انہوں نے کہا کہ کورونا کی وباء سے نمٹنے کے لئے سیاسی و انتظامی مشینری متحرک ہے اورچیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں زندگی کے مختلف طبقات بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور میں ایل ڈی اے کے افسروں اور ملازمین کے جذبے کو سراہتا ہوں – ڈی جی ایل ڈی اے نے انصاف پورٹل کے بارے میں بریفنگ دی -صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید،چیف سیکرٹری، وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران، سیکرٹری ہاوسنگ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی،ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ ، سیکرٹری اطلاعات، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی

About BBC RECORD

Check Also

ایرانی ہیکرز کا حملہ، اسرائیلی ویب سائٹس پر اسرائیل کی تباہی کی ویڈیو چلنے لگی

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛لاہور اسرائیلی ویب سائٹس ہیکرز کے نشانے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے