پہلی لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کا سنگ بنیادوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رکھ دیا

شبیر خان سدوزئی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کے منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی اور دعائے خیر کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کی ویب سائٹ بھی لانچ کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی موجودگی میں ”ایکسکویٹر“کے ذریعے کھدائی شروع کرکے منصوبے کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ جوہر ٹاؤن لاہور میں انٹر میڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت پہلی لوکل گورنمنٹ اکیڈمی ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے مالی اشتراک سے تعمیر کی جائے گی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی ایک ارب 86 کروڑ 38 لاکھ روپے کی لاگت سے 18 ماہ میں مکمل کی جائے گی۔


پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کی جدید بلڈنگ 2 بیسٹمنٹ اور6 فلور ز پر مشتمل ہوگی۔ 3 اکیڈمک فلور، 2 ایڈمنسٹریٹو بلاک، ہاسٹل فلور اور وسیع کارپارکنگ بھی ہوگی۔پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کے فرسٹ اور سیکنڈر فلور کو کرائے پر دیا جائے گا۔فلور کرائے پر دینے سے تقریباً 4 کروڑ روپے سالانہ آمدن متوقع ہے جبکہ کرائے کی مد میں آئندہ 20 سال میں 2 ارب 18 کروڑ 79 لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے۔پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی میں لائبریری بھی بنائی جائے گی۔اکیڈمک بلاک میں 800 افراد کیلئے کلاس روم، سینڈیکیٹ روم، سیمینار ہال، آڈیٹیوریم، کمپیوٹر لیب بھی بنائی جائے گی۔

لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کے ہاسٹل/ریذیڈنشل بلاک میں 55 افراد کے قیام و طعام کا انتظام ہوگا۔پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کے تعمیر کے دوران ماحولیاتی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے ایئر کوالٹی ٹیسٹ، وائس لیول ٹیسٹ اور دیگر امور کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی میں ریسرچ کیلئے جدید ترین سہولیات بھی میسر ہوں گی۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی میں پبلک ایڈرس، وائس سسٹم، ویڈیو کانفرنس سسٹم اور سولر سسٹم بھی نصب کئے جائیں گے۔لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کی جدید بلڈنگ کی تعمیر میں ڈے لائٹ اور شمسی توانائی کے ذریعے بجلی بچائی جائے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ لاہور میں پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کا قیام خوش آئند اور قابل تحسین امر ہے اور اس اکیڈمی کے قیام کا مقصد بلدیاتی نظام کو مضبوط اور موثر بنانا ہے۔

لوکل گورنمنٹ اکیڈمی میں عوامی نمائندگان اور لوکل گورنمنٹ آفیشلز کو عصر حاضر کے مطابق ٹریننگ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری اطلاعات، ایم ڈی پیسک، ڈی جی لوکل گورنمنٹ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

About BBC RECORD

Check Also

ایرانی ہیکرز کا حملہ، اسرائیلی ویب سائٹس پر اسرائیل کی تباہی کی ویڈیو چلنے لگی

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛لاہور اسرائیلی ویب سائٹس ہیکرز کے نشانے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے