عمر اکمل نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا کے خلاف اپیل دائر کردی

لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں تین سالہ پابندی کے شکار عمر اکمل نے سزا کے خلاف اپیل جمع کروا دی ہے۔ پی سی بی ترجمان نے عمر اکمل کی اپیل پی سی بی لیگل ڈپارٹمنٹ کو موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی دو شقوں کی خلاف ورزی پر پی سی بی کے ڈسپلنری پینل نے تین سال پابندی کی سزا سنارکھی ہے۔

عمر اکمل نے سزا میں کمی کے لیے بابر اعوان لافرم کی خدمات حاصل کی ہیں۔ اپیل جمع ہونے کے بعد اب پی سی بی پندرہ دن کے اندر اندر ایک آزادانہ ایڈجوڈیکٹر مقررکرے گا جو عمر اکمل کی اس اپیل کی سماعت کرے گا۔

About BBC RECORD

Check Also

اٹلی کا رگبی اسٹارکوروناکیخلاف جنگ میں ایمبولینس ڈرائیور بن گیا

Share this on WhatsApp اٹلی کا انٹرنیشنل رگبی اسٹار میکسم مبادا کورونا وائرس کیخلاف جنگ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے