،لاک ڈاون متاثرین کی معاشی کفالت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات ہیں؛ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء

شبیر خان سدوزئی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لیہ
عوامی فلاح و بہبود،سماجی تعمیروترقی حکومتی احکامات پر عملدرآمد ،امن و امان کے قیام ،قدرتی آفات سے بچاﺅ ،شہریوں کی ہمہ قسمی ضروریات کو مدنظر رکھنا ،کورونا وباءسے بچاﺅ ،لاک ڈاون متاثرین کی معاشی کفالت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات ہیں جن کی کماحقہ ادائیگی کے لیے ضلع کی تمام ٹیمیں متحرک وفعال ہیں اس ضمن میں میڈیا کا مثبت و تعمیری رول کلیدی اہمیت کا حامل ہے آپ معاشرے کی آنکھ و کان ہیں جن کی تجاویز پر ہمیشہ بہتری لانے کے لیے انتظامیہ سرگرم عمل ہے ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء،ڈی پی او احسن اقبال نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں اے ڈی سی جی اشفاق احمدسیال،ڈی آئی او نثار احمدخان ،سرپرست اعلی عبدالحکیم شوق موجود تھے۔پروگرام کا اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب انتظامیہ نے کیا تھا جس میں چوک اعظم ،کوٹ سلطان ،کروڑ لعل عیسن ،پیرجگی پریس کلبز کے ممبران نے بھی شرکت کی۔میٹ دی پریس میں صحافیوں کامران تھند،یعقوب مرزا،عبدالروف نفیسی،ریاض احمدجکھڑ ،جاوید لودھی ،عابد حسین کھرل،طارق محمود پہاڑ،عابدفاروقی،سیدعثمان شاہ،انجم صحرائی نے ٹڈل دل کے حملے،صحافی کالونی کے قیام ،پولیس پر عوامی اعتماد،ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ ناقص میٹریل کے استعمال ،گندم خریداری مہم،پولیس میڈیا کے درمیان رابطہ کاری،ریلوے پھاٹک کی بندش،مختلف چالان جلدیکسوکرنے ،ٹاﺅن کمیٹی میں فنڈز کی فراہمی،ہسپتال میں ڈاکٹرز کی تعیناتی،صحت وصفائی ایسے اجتماعی و انفرادی مسائل پر مبنی سوالات کیے جس پر ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے فرداً فرداً سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی نظر تمام شہریوں کوسہولیات کی فراہمی کے لیے مرکوز ہے

اور تمام معاملات کورونا وباءکی وجہ سے توجہ اس جانب مرتکز کرکے فوری طورپر 11سنٹرز کے ذریعے احساس پروگرام کے تحت کیش فراہمی کو عمل تیزی سے جاری ہے جس میں ضلع لیہ پنجاب بھر میں 86فی صدادائیگی کے ساتھ پہلی پوزیشن رکھتا ہے اسی طرح گراں فروشی سے محفوظ رکھنے کے لیے 22پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں اور گراں فروشوں پر رواں میں ہی 7لاکھ 21ہزار روپے جرمانہ اور 5ایف آئی آردرکروا کے ڈویژن بھر میں پہلی پوزیشن کا درجہ رکھتے ہیں اسی طرح کاشتکاروںکو ٹڈی دل کے حملہ سے بچانے کے لیے جدید مشینری خریدکرکے ابتک 10ہزار ایکڑرقبہ پر سپرے کے ذریعے ٹڈل دل کو تلف کیاجارہا ہے اسطرح اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے محکمہ زراعت کی آٹھ ٹیمیں متحرک ہیں ۔امسال گندم خریداری کے ٹارگٹ میں اضافہ کے باوجودمحکمہ خوراک کے تحت 8لاکھ 80ہزار بوری گندم خرید کرکے 61فیصد ٹارگٹ کا حصول یقینی بنایاجاچکا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا وباءسے انسانی زندگیوں کو محفوظ رکھنا اس وقت ہماری سب سے پہلی ترجیح ہے جس کے تحت ضلع میں 49کیسز آئے تھے جنہیں قرنطینہ کیاگیااور وہ اب صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں ۔اسی طرح باہر سے آنے والے 587افراد پر بھی کڑی نظر رکھی گئی وہ بھی صحت یاب ہیں ۔گزشتہ روز جمن شاہ اور لیہ سے دو نئے کیس آئے ہیں جن پر کام کیاجارہا ہے جس کے لیے میڈیانمائندگان سے کہا کہ وہ اپنی شعور و آگہی مہم جاری رکھیں کیونکہ احتیاط ہی علاج سے بہتر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ،محکمہ صحت ،پولیس کورونا وباءسے بچاءکے لیے فرنٹ لائن پر کام کررہے ہیںجس کی وجہ سے ابتک ضلع لیہ محفوظ ہے۔ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں اور انتظامیہ کے درمیان معلومات کے تبادلہ کے لیے بتایا کہ ڈی آئی او اور اے ڈی سی جی اشفاق احمدسیال فوکل پرسن ہیں کسی حل طلب مسئلہ کے لیے ان سے رابطہ کے ذریعے معاملات نمٹائے جاسکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ضلع بھر کے ترقیاتی منصوبوں میں معیار ی میٹریل کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے اے ڈی سی جی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔ڈی پی او حسن اقبال نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہریوں کی جان ومال عزت وآبرو کے تحفظ کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجارہا اور موثر گشت وپڑتال کے تحت ضلع بھر میں امن و امان کے قیام ،جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جارہی ہے اور کسی شرپسند عناصر کو نہیں چھوڑاجائے گا اور اپنی تمام ترتوانائیاں عوامی خدمت کے لیے صرف کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور جرنلسٹ کا ایک طرح سے کام برابر ہے کہ وہ نشاندہی کرتے ہیں اور ہمارا کام بیخ کنی کو یقینی بنانا ہے پولیس میں سزا جزا کے بہتر نظام کی وجہ سے کارکردگی کو پہلے سے بہتر بنارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان کے دفتراورتھانوں مےں ٹاوٹ مافےا کے داخلے اورسےاسی پسندناپسندکے تبادلے کے کلچرکوبرےک لگادی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت اوران کے جان ومال کی حفاظت ہی ہماری ڈےوٹی ہے اوراس کی انجام دہی کے لئے ہرممکن کوشش کی جاتی ہے تاہم مےڈےاکی نشاندہی پر ہی معاشرے سے جرائم پےشہ عناصرکاخاتمہ ممکن ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

عابد ملہی کی گرفتاری، بیٹے کو خود پولیس کے حوالے کیا: والد کا دعویٰ

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور عابد ملہی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے