عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،متاثرہ بہن بھائیوں کیلئے وسائل مہیا کریں گے:عثمان بزدار

شبیر خان سدوزئی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے واسا کے وائس چیئرمین شیخ امتیاز اور ایم ڈی سید زاہد عزیز نے ملاقات کی۔وزیراعلی عثمان بزدار کو واسا ملازمین کی طرف سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول کیلئے 40 لاکھ 13 ہزار روپے کا چیک دیا۔واسا کے گریڈ 16 تک کے ملازمین نے ایک دن، گریڈ 17 سے 19 تک کے افسران نے دو دن اور گریڈ 20 کے افسران نے 3 دن کی تنخواہ چیف منسٹر فنڈ میں عطیہ کی ہے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واسا ملازمین کی طرف سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں عطیہ قابل تحسین ہے -فنڈ میں آنے والی پائی پائی کو دیانتداری سے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد پر خرچ کریں گے -مشکل کی گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کرنا کا رخیر ہے –

انہوں نے کہاکہ متاثرین کی مدد کرنا ہماری سماجی، قومی اور دینی ذمہ داری ہے -کورونا کے باعث غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے -ہنگامی حالات میں ہمیشہ معمول سے ہٹ کر اقدامات کرنا پڑتے ہیں – انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے-مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے -پیٹ کاٹ کر وسائل متاثرہ بہن بھائیوں کیلئے مہیا کریں گے -وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز احمد اورایم ڈی زاہد عزیز نے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریف کیا۔وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز احمد نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزار نے واسا ملازمین کیلئے قابل قدر فیصلے کئے ہیں -ٹیرف بڑھائے بغیر واسا ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیاگیاہے –

وزیراعلی کی ہدایت پر شادباغ میں 30 کروڑ روپے کی اراضی واگزار کرائی گئی ہے -جوہر ٹاؤن کی خضریٰ مسجد سے وضو ویسٹ ریسکیو پائلٹ پراجیکٹ کا کامیابی سے اجراء کیاگیاہے -انہوں نے کہاکہطلباء کیلئے ٹیکسٹ بک میں پانی کے بچاؤ کیلئے مضامین شامل کئے گئے ہیں اور واسا نے بچوں کو ایمبیسڈر بھی مقرر کیاہے – واسا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو فیلڈ میں ایکسیئن آپریشن مقرر کیاگیاہے-گھروں پر کارواش کرنے پر پہلی مرتبہ چالان کا سلسلہ شروع کیاگیاہے -واسا ملازمین کیلئے پنشن سہولت مرکز قائم کیاگیاہے اور ریٹائرمنٹ پر فوری طور پر واجبات ادا کردیئے جاتے ہیں -انہوں نے کہاکہ واسا کے ڈرائیوروں کے فکس اوور ٹائم الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کیاگیاہے -عوام کو فوری ریلیف کیلئے حاضر سرموبائل ایپلیکیشن ڈویلپ کی گئی ہے -وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے شہریوں کو پانی کی فراہمی کے لئے واسا کو مزید جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واساشہریوں کو پانی مہیا کرنے اورنکاسی آب کے لئے بہترین انداز میں کام کررہا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پانی کی فراہمی کے حوالے سے عوام کی توقعات پر پورا اترا جائے۔

About BBC RECORD

Check Also

ایف اے ٹی ایف پر پاکستان کے خلاف سعودی ووٹ پروپیگنڈہ ہے: دفتر خارجہ

Share this on WhatsAppپاکستان نے فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس ’’ایف اے ٹی ایف‘‘ کے حوالے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے